گوگل نے پاکستان میں باقاعدہ دفتر کھولنے کا اعلان کردیا

ایچ پی ٹایمز (ٹیکنالوجی ڈیسک): دنیاکےسب سے بڑے اور بہت سی حیران کن سہولیات کے مالک سرچ انجن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی گوگل نے پاکستان میں باقاعدہ طورپراپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کے مطابق گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں تمام ترکارروائی بھی شروع کردی گئی ہیں گوگل آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئے بہت بڑا سنگ میل ہوگا،

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اس معاملے میں گوگل کی انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف گوگل ایشیا پیسیفک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں‌ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ گوگل کے عہدیداران سے ملاقات میں تمام تر پالیسی جس میں‌ صارفین کے مسائل ، حکومتی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کہا کہ اس طرح گوگل اشتہارات میں مسائل کے حوالے سے صارفین کو فوری ریسپانس بھی مل جایا کر ئے گا ۔اس دفتر کے قائم کے دوران وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے گوگل کو بھرپور تعاون بھی ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں