ایچ پی (ٹیکنالوجی ڈیسک): واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ’میسج یور سیلف‘ کا فیچر متعارف کروانے کے لئے تیار ہے۔
میٹا کے مطابق اس فیچر کے استعمال سے صارفین خود کو میسج کے ساتھ تصاویر، ویڈیو، وائس نوٹ، لنکس، دستاویز وغیرہ بھیج سکیں گے اور اپنے ڈیٹا کو پہلے سے بھی زیادہ محفوظ بنا سکیں گے.
اس سے قبل صارفین خود کو پیغام بھیجنے کے لیے ایک ایسا گروپ تخلیق کرتے تھے جس میں وہ اکیلے ہوں۔