یوٹیوب نے 2022 کی مشہور ترین ویڈیو اور یوٹیوبرز کی تفصیلات جاری کردی

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک) : یوٹیوب نے سال 2022 کی مقبول ترین ویڈیو، یوٹیوبر کے چینل اور اشتہارات کی تفصیلات دی ہیں

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان میں‌صرف امر یکی یوٹیوبرز کا نام ہے۔ تفصلات کے مطابق چینل ٹیکنوبلیڈ کی ایک ویڈیو نمبر ایک پر رہی جس میں یوٹیوبرکے والد کی کینسر سے موت سے قبل آخری پیغام دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 8 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔

دوسری ویڈیو آسکر ایوارڈ کی ہے جس میں وِل اسمتھ نے کرِس راک کو تھپڑ رسید کی تھا۔ اس ساتھ ساتھ گیمنگ کے انفلوئنسرز کی ویڈیو بھی سر فہر ست رہیں اس کی بڑ ی وجہ یہ بھی ہے کہ اس سال لوگوں نے ویڈیو گیم خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
گزشتہ سال کی طرح مسٹر بیسٹ کا چینل سب سے آگے ، جن کے سبسکرائبر کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ جوچینلز ٹام ٹین رہے ان کے نام یہ ہے
نیش ایل ایم اے او، ایئر ریک، ریان ٹراہان اور برینٹ ریویرا
مسٹر بیسٹ نے اپنا کاروبار بھی بڑھایا اور بیسٹ برگر اور فیسٹیبل کے نام سے چاکلیٹ کا کاروبار بھی شروع کیا جو ایک کامیاب کاروبار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں