Tim Cook and Malala

ملالہ یوسف زئی اورٹم کک
Malala and Apple CEO

 Tim Cook and Malala

ملالہ یوسف زئی کا شمار پاکستان کی ان لڑکیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی مین سی مشکلات کا سامنا کیا۔ سوات کی اس لڑکی نے جو اہم اقدامات تعلیم کے مید ان میں مارے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ پاکستان کی اس نوبل انعام یافتہ لڑکی نے لڑ کی دنیاکے ہر بڑے بڑے سے پلیٹ فارم پر لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز اُٹھائی اور ابھی بھی اپنے مقصد سے بھاگی نہیں۔

مشہور ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک اور ملالہ یوسف زئی نے سان جوز یوینورسٹی کا دورہ کیا اوریونیورسٹی کے صدر سے ملاقات بھی کی۔اس ملاقات کا اصل مقصد لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ٹم کک نے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جو اقدامات ملالہ نہ اُٹھائے وہ کبھی بھی بھولئے نہیں جا سکتے وہ اس معاملے میں چیمین ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اُنہیں ملالہ ٖفنڈ میں شرکت داری پر فخر ہے تاکہ 130ملین لڑکیوں کو بھی تعلیم حاصل کر نے کا موقع مل سکے۔ٹم کک کا مزید کہنا تھا کہ اگرآپ صر ف اپنے گھر میں موجود لڑکیوں کی تربیت پر توجہ دیں تو آپ کی پوری نسل سنوار سکتی ہے۔ملالہ یوسف کا کہنا تھا کہ ایپل نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کی ہے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکے۔ٹم کک کا کہنا تھا کہ تعلیم ایپل کے ڈی این اے میں شامل ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ ہمیشہ عورتوں کو برابری کے حقوق دلواتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھ اکہ ملالہ فنڈز کے ساتھ کوتعاون کا اصل مقصد پاکستان، لبنان، تر کی جیسے ملک میں تعلیم عام کر نا ہے اور اس مقصد سے پیچھے نہیں ہٹاوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں