سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایچ پی ٹائمز (بزنس ڈیسک): دُنیا بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود بھی مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ چھا گیا۔

ایچ پی ٹائمز کے مطابق بڑی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1824 ڈالر پر مستحکم جبکہ ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

ملکی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے تک ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں